Zain Mukhlis

Add To collaction

25-May-2022 نظم

نظم.  صورت 

اسے جس دن سے دیکھا ہے
اسے دل اپنا دے بیٹھا 
اسی صورت کی پوجا کی
اسی سے پیار کر بیٹھا 
وہ اس کا نغمہ گیں لہجہ 
وہ اس کی مد بھری آنکھیں
 ۔جو بولے پھول برسائے
مرا دل ساتھ لے جائے
وہ چاہے تو سزا دے دیں
وہ چاہے تو جزا دے دیں
قسم جنت کے مالک کی
اسی اک چاند کی خاطر
اگر ہو ساتھ پل بھر کا 
تبھی منظور ہے سب کچھ
وہ راحت ہو کہ کلفت ہو 
وہ جنت ہو کہ دوزخ ہو 
مجھے منظور ہے سب کچھ 
مجھے منظور ہے سب کچھ

زین العابدین مخلص

   1
0 Comments